BREAKING NEWS

Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز

 

Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz 

بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز 

 بدھ  فروری 

Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz - Article No. 1819
جس زمانے میں خط لکھنے کا عام رواج تھا۔ خط لکھنے والے بزرگوں میں شمار ہوتے تو بچوں کو طویل عمر ہو،کی دعا دئیے تھے پھر اصل مدعا بیان کیا کرتے تھے ۔ماہرین حسن طویل ہی نہیں بھر پور،صحت مندو توانا اور طویل عرصے تک جواں رہنے کی تدبیر کیا کرتے ہیں ۔سب سے پہلے آپ اپنے آپ سے سوال کریں۔
کیا آپ واقعی طویل اور بھر پور عمر چاہتے ہیں؟
کیا صرف اینٹی ایجنگ ادویہ ہی استعمال کرنا ضروری ہیں؟
پہلے سوال میں سو فیصد لوگ اس پر متفق نظر آتے ہیں کہ انہیں عمر کی لمبی اننگز کھیلنی ہے ۔

بہت عرصے تک زندہ اور صحت مند رہیں تاکہ اپنے اور اپنے متعلقین کے خواب اور امیدیں پوری کر سکیں۔
دوسرے سوال کے جواب میں کئی آراء ہو سکتی ہیں ۔کچھ لوگ خوراک ،آرام اور ورزش ہی کو اس کا حل سمجھتے ہیں اورکچھ لوگ بڑھتی عمر کے اثرات کو دور کرنے کے لئے ادویات کا سہارا لینا ضروری گردانتے ہیں ۔

آپ نے کئی بزرگ افراد کو چاق وچوبند ،متناسب حد تک وزن اور مٹاپے سے دور دیکھا ہو گاوہ خوش لباس اور میک اوور کا خیال رکھ رہے ہوں تو اور بھی دلکش نظر آتے ہیں۔


میڈیکل سائنس آپ کی مددگار ہے
سب سے پہلے تو بیماریوں سے لڑنا سیکھئے۔ہر بیماری کا علاج موجود ہے ۔حتی الامکان حد تک صحت کو برقرار رکھنے کی تدابیر اختیار کیجئے۔ اپنا بلڈ پریشر، کولیسٹرول،ذیابیطس اگر ہویا کوئی اور عارضہ ہو۔ آپ اپنا معائنہ کراتے رہیں ۔کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتو فیملی ڈاکٹر سے زیر بحث لا کر اس کا تدارک کرلیں ،اس طرح آپ کے کچھ پیسے ضرور خرچ ہوں گے مثلاً جب آپ ہر سال یا چھ ماہ میں کوئی ٹیسٹ کرواتے ہیں تو سرمایہ ضرور خرچ ہو گا مگر آپ اپنا خیال رکھ سکیں گے۔


قبل از وقت بڑھاپے کی 3اہم وجوہ ہے۔
اگر کسی کے Hormone Levelتوازن نہ رہے۔
اگر آزاد اصلیئے Free Radicalsاپنے فطری عمل سے تصادمی کیفیت میں ہوں ۔
آنتوں کی سوزش جو جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہو۔
فری ریڈیکلز کا کردار
یہ جسم میں اسی وقت مثبت کردار ادا کرتے ہیں جب کسی وائرس یا بیکٹیریا کی تشکیل ہو یہ جسم میں قدرتاً جسم میں موجود ہوتے ہیں لیکن اگر وہ مادوں کے خلاف عمل کریں تو ہائی بلڈ پریشر ،اسٹروک،ذیابیطس ،موتیا ،آرتھرائٹس،سن برن ،الزائمر،ڈیسمینشیاء ،پارکنسن ،میلا زما،تولیدی صحت میں خرابی اور کمزوری کا سبب بنتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر
ان آزاد اصلیوں یعنی Free Radicalکو غذاؤں کے مناسب انتخاب سے متوازن حالت میں لایا جا سکتاہے ۔ذیل میں ایسے پھلوں اور سبزیوں سے متعلق معلومات دی جارہی ہے جو مانع تکسیدی ہیں اور بڑھتی عمر کے خاطر خواہ حد تک اثرات کو فطرت سے ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔
آووکاڈو
ناشپاتی سے مشا بہت رکھتا پھل قوت مدافعت کے لئے بہترین ہے جن میں اسٹرابیریز،بلیو بیریز اور دیگر شامل ہیں یہ غذائیت سے بھر پور اور بہترین مانع تکسیدی ہوتی ہیں ۔

ان میں وٹامن EاورCکے علاوہ میگنیزکی وسیع تر مقدار ہوتی ہے۔
جامنی رنگ کے پھل اور سبزیاں
اس زندگی کی خاصیت میںAnthocyaninایک قدرتی پگمنٹ ہے جو وٹامن Cکے ساتھ مل کر ہمیں کینسر اور الزائمر(نسیان )کے مرض کے ساتھ ساتھ ذہنی اور قلبی عارضوں سے محفوظ رکھتاہے ۔ان سبزیوں میں بینگن اور بلیو بیریز کے علاوہ آلو بخارا بے حد مفید غذائیں ہیں ۔

ان میں وٹامن A،B2،Cاور Kموجود ہیں۔
گوبھی
پاکستان میں گوبھی اور پھول گوبھی رغبت سے کھائی جاتی ہیں جبکہ بیرون ملک اس سبزی کی ایک قسم سرخی ما ئل جامنی بھی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ جس شکل اور رنگ کی ملے ضرور کھانی چاہئے کیونکہ اس میں وٹامن A،C،Eاور کیلشیئم پائے جاتے ہیں۔
چقندر
اس سبزی میں ایک کلر پگمنٹBetacyaninبے حد طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہے ۔

اس کے علاوہ وٹامنA،B6،Cفولک ایسڈ اور فائبر موجود ہیں جو ڈینمشیا سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شکر قند
یہ جلد کے لئے سپر فوڈ ہے اس کے علاوہ اس میں پوٹا شیئم ،وٹامن C، کیلشیئم اور فولک ایسڈ بھی موجود ہے ۔گاجر کی طرح اس میں بھی بیٹا کیروٹین موجود ہے۔
بیک کئے ہوئے آلو
اگر آپ وزن کی زیادتی کا شکار ہیں تو آلو کھا سکتے ہیں ورنہ اس کا کدوکش کر کے ماسک اور کلینزنگ جیسے مقاصد پورے کر سکتے ہیں ۔

یہ ہر انداز سے کولاجن اور ایلاسٹن کو توانائی بہم پہنچانے والی سبزی ہے۔
سرخ مرچیں
ایک لمبی سرخ مرچ میں Luteinکی10ملی گرام تک مقدار موجود ہوتی ہیں ،یہ قوی تر آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں اور جلد کو دھوپ کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھتاہے۔
کیلا
اس پھل میں فائبر ،پوٹاشیئم،وٹامن B6کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہیں ۔


سبز چائے
اس چائے میں سیاہ کی طرح Catechinsکے ساتھ پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار جہاں توانائی بہم پہنچاتی ہے وہیں حرارے جلانے اور وزن متوازن رکھنے میں بھی معاونت کرتی ہے ۔اس چائے کی ایک اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ دماغ میں Dopamineکی سطح میں اضافہ کرتی ہے اس طرح ہمارے ارتکاز توجہ میں بہتری آتی ہے ۔موسم کوئی بھی ہو اگر دودھ والی چائے کی کچھ مقدار کم کرکے روزانہ ایک کپ سبز چائے پی لی جائے تو تندرستی اور حسن دونوں بر قرار رہتے ہیں۔


ڈارک چاکلیٹ
اس چاکلیٹ میں دو مفید اجزاءTyramineاورPhenylethylamineموجود ہیں جو توانائی بڑھاتے ہیں ۔آپ اگر ورزش کرنے سے پہلے ایک درمیانے سائز کی ڈارک چاکلیٹ کھالیتے ہیں تو فعال رہ کر ورزش کا دورانیہ مکمل کر لیتے ہیں ۔اس دوران توانائی بحال رہتی ہے۔
زیتون کا آئل
سلاد کھانے کی عادت ڈالنے اور اس سلاد پر اولیو آئل کی ڈریسنگ بھی کیجئے۔

یہ تیل بواسیر،جلدی امراض ،سوزش،پھوڑے پھنسیوں ،منہ کے چھالوں ،پتے کی پتھری ،دمہ ،نزلہ زکام اور عرق النساء جیسے امراض سے چھٹکارے کے لئے بھی مفید ہے۔اولیو آئل Virgineہوتو زیادہ بہترہے ۔یہ کوکنگ کے لئے مفید نہیں البتہ یہ درج بالا بیماریوں میں نہایت اکسیر ہے اور اسے ایک چائے کے چمچے کے برابر پینے سے فائدہ ہوتاہے۔
سٹرس فروٹس یا لیمونی پھل
سنترے،مالٹے،چکوترے اور KiwiوٹامنCسے بھر پور پھل ہیں اسی طرح سبزیوں میں بروکولی مفید ترین سبزی ہے یہ سپر فوڈز ہیں اور متعدد جسمانی عارضوں کی مدافعت کرتے ہیں۔

وٹامن Cاستعمال نہ کرنے والے عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں ۔یہ خیال رہے کہ فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچنے کے لئے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نا گزیر ہے ۔اگر غذائی احتیاط کے بعد بھی جلدی امراض لاحق ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے ممکن ہے کہ وہ ادویات تجویز کرے۔

No comments