BREAKING NEWS

ٹک ٹاک رہ گیا پیچھے ،انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کرا دیا

 

ٹک ٹاک رہ گیا پیچھے ،انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کرا دیا

اس فیچرکو انسٹاگرام میں 2 سال قبل لوگوں کو ایپ میں زیادہ وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کے بہتر الگوردھم سے مقابلہ انسٹاگرام کیلئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اب سجیسٹڈ پوسٹس کے فیچر میں خودکار ریکمینڈیشن اوراشتہارات کا امتزاج ہوگا اور انسٹاگرام کے مطابق اسے متعارف کرانے کی وجہ صارفین کی جانب سے زیادہ پوسٹس کی خواہش تھی۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے کیو آر کوڈز کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جو گزشتہ سال کے نیم ٹیگز جیسا ہی ہے مگر ایک فرق نمایاں ہے۔

پہلے صرف انسٹاگرام ایپ کے کیمرے سے ہی کیو آر کوڈ استعمال کیا جاسکتا تھا اب یہ کام کسی بھی کیو آر کوڈ پڑھنے والے کیمرے سے ممکن ہو گا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پروفائل تک رسائی کا ڈائریکٹ شارٹ کٹ فراہم کرنا ہے۔

No comments